امریکہ اور اسرائیل نے مسلمانوں کے عدم اتحاد کا فائدہ اٹھایا: ایرانی صدر حسن روحانی


ایران

ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈیا کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ‘اگر ہم مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو امریکی صدر کی کبھی بھی ہمت نہ ہوتی کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کرتا۔’

انڈیا اور ایران کی قربت پر پاکستان کو تشویش

انڈیا میں نقل و حمل کے لیے متبادل راستے کا منصوبہ

ایرانی صدر کا خطاب براہ راست آئی آر آئی این این پر دکھایا گیا تھا۔

ایران

تین روزہ دورے پر آئے حسن روحانی نے انڈیا اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ویزا حصول کا عمل آسان بنانا چاہیے۔

گو کہ ایرانی صدر 15 فروری کو انڈیا پہنچ گئے تھے لیکن ان کی سرکاری ضیافت کا اہتمام دورے کے آخری دن، 17 فروری کو کیا جائے گا۔

اس دوران حسن روحانی نے حیدرآباد میں قطب شاہی مزار کا بھی دورہ کیا۔

جمعے کی نماز انھوں نے مکہ مسجد میں ادا کی جہاں نماز کے بعد ان کا خطاب تھا جس میں مختلف مسالک کے علماء نے بھی شرکت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp