بھارت بلوچ علیحدگی پسندوں کی معاونت کرتا رہا ہے: یوسف رضا گیلانی
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ بلوچ علیحدگی پسندوں کی معاونت کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2008 میں سابق ہندوستانی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات میں انہوں نے کشمیر، سیاچن اور سرکریک کا معاملہ اٹھایا تھا، جبکہ بلوچستان میں را کی مداخلت کے ثبوت بھی انہیں دیئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کا معاملہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا گیا تھا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).