بھارت بلوچ علیحدگی پسندوں کی معاونت کرتا رہا ہے: یوسف رضا گیلانی


\"yousafسابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ بلوچ علیحدگی پسندوں کی معاونت کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2008 میں سابق ہندوستانی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات میں انہوں نے کشمیر، سیاچن اور سرکریک کا معاملہ اٹھایا تھا، جبکہ بلوچستان میں را کی مداخلت کے ثبوت بھی انہیں دیئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کا معاملہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments