زینب قتل کیس؛ ملزم عمران کا ٹرائل مکمل، فیصلہ آج سنایا جائے گا



قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ملزم عمران علی کا جیل میں ٹرائل مکمل ہوگیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے 4 روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا اور فیصلہ بھی جیل کے اندر ہی سنایا جائے گا۔ کیس میں پراسیکیوشن کے 58 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کا ٹرائل 7 روز میں مکمل کرنے کے احکامات دیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).