بھٹو اسلام دشمن تھا


\"adnan-khan-kakar-mukalima-3\"

بھیا ڈھکن فسادی نے قہوے کا پیالہ اٹھایا اور آنکھیں سکیڑ کر بولے ’تم جو بھی کہو، لیکن حقیقت یہی ہے کہ بھٹو اسلام دشمن تھا‘۔
ہم: بھیا اس نے کیا اسلام دشمنی کی ہے؟ ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی اسے برا جانیں۔
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو وہ شراب پیتا تھا۔
ہم: واقعی گناہ تھا، لیکن کیا کسی کا ذاتی گناہ اس کی اسلام دشمنی سمجھی جائے گی؟ اگر آپ کسی پر بہتان لگائیں تو کیا یہ گناہ بھی آپ کی اسلام دشمنی کے لیے حجت سمجھا جائے گا؟
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو بہتان طرازی اور شراب پینا دو مختلف درجے کے گناہ ہیں۔
ہم: درست فرمایا۔ لیکن سنا ہے کہ دونوں پر ہی درے پڑتے ہیں۔ ویسے فی زمانہ ’میٹھا پان‘ کھانے والے مشائخ کو تو آپ اسلام دشمن قرار نہیں دیتے ہیں۔ یہ محبت بھٹو کے ساتھ ہی کیوں مخصوص ہے؟
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو یہ میٹھا کھٹا پان کھانا ان کا ذاتی معاملہ ہے اور روز قیامت ان کو اس کا حساب دینا ہو گا۔
ہم: کیا روز قیامت بھٹو سے حساب نہیں ہو گا؟ چلیں بھٹو کے میٹھے پان کا معاملہ تو طے ہوا، اور بتائیں کیا اسلام دشمنی کی ہے بھٹو نے؟
بھیا ڈھکن فسادی: اس نے دستور میں اسلامی دفعات ڈالیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ یہ مفافقت اور اسلام دشمنی تھی۔

\"bhutto-gandhi-2\"

ہم: ان اسلامی دفعات کے مطابق موجودہ قوانین کو قابل عمل اسلامی شکل دینے کی ذمہ داری اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کی گئی تھی۔ بھٹو کو تو چار سال کی دستوری حکمرانی بمشکل نصیب ہوئی تھی، اور اب چالیس سال سے اوپر گزرے ہیں مگر اسلامی نظریاتی کونسل نے دستور کے مطابق متبادل قابل عمل قوانین ہی نہیں دیے ہیں۔ تو بھٹو کو کیا الزام دینا؟
بھیا ڈھکن فسادی: وہ شملہ جا کر اندرا گاندھی سے کیسے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا اور بانہوں میں بانہیں ڈال کر کھڑا تھا حالانکہ ابھی دو سال پہلے ہی اندرا ملعون نے پاکستان کو دو لخت کر دیا تھا۔
ہم: بھیا کیا اسی مسکراہٹ سے اندرا کو پرچا کر بھٹو ان نوے ہزار قیدیوں کو واپس نہیں لایا تھا جو بھارت نے قید کر رکھے تھے؟
بھیا ڈھکن فسادی: وہ قید اسی وجہ سے ہوئے تھے نہ کہ بھٹو نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی کروا دی تھی؟

ہم: بھیا یہ ’ادھر ہم ادھر تم‘ عباس اطہر صاحب کی سرخی تھی، بھٹو کے الفاظ نہیں تھے۔ اور انتخاب جیتنے کے بعد یہ یحیی خان تھا جس نے انتخابات جیتنے والے شیخ مجیب کو اقتدار منتقل نہیں کیا تھا اور پھر مشرقی پاکستان میں فوجی ایکشن کر دیا تھا۔ ممکن ہے کہ آپ سمجھ پائیں کہ بھٹو کو فوجی ایکشن کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ وہ یحیی کے زمانے میں اتنا ہی با اختیار تھا جتنا کہ مشرف کے زمانے میں میاں اظہر ہوا کرتے تھے۔

\"Bhutto-Others\"بھیا ڈھکن فسادی: تم تاویل سازی کے ماہر ہو۔ بھٹو نے اسلام کی کون سی خدمت کر دی ہے؟
ہم: کیا آپ کو اسلامی سربراہی کانفرنس یاد ہے؟ کیا آپ کو یاد ہے کہ کیسے 1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں بھٹو نے لڑنے کے لیے پاکستانی ہواباز بھیجے تھے؟ کیا قبرص کی جنگ میں ترکی کی مدد آپ کو یاد ہے؟ کیا آپ کو علم ہے کہ کس طرح بھٹو سوویت اور امریکی بلاک کے مقابلے میں ایک اسلامی بلاک بنانے کی راہ پر گامزن تھا؟
بھیا ڈھکن فسادی: یہ سب افواہیں ہیں۔ اسلام کی جنگ تو جنرل ضیا نے لڑی تھی۔
ہم: جنرل ضیا کی اسلامی جنگ پر بعد میں کبھی بات کریں گے کہ وہ کتنی اسلامی تھی اور کتنی اقتداری۔ فی الحال تو بھٹو کو دیکھ لیتے ہیں۔
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھنا کیا ہے۔ وہ تھا ہی اسلام دشمن۔ پاکستان کی جڑیں کھود ڈالی ہیں اس نے۔ دیکھا تھا اس کے دور میں ٹی وی پر کیسی بے حیائی پھیل رہی تھی؟ ہم تو ادھ مچی آنکھوں سے ان پر کٹی حرافاؤں کو دیکھتے تھے جنہیں اس نے ٹی وی پر لا بٹھایا تھا۔

\"Gaddafiہم: بھیا اس دور میں تو آپ ٹی وی کیا، تصویر کو بھی حرام قرار دیتے تھے۔ تو اس حرام شے کے اوپر پرکٹیاں آئیں یا شٹل کاک برقعے والیاں، آپ کی تفہیم اسلام کی رو سے تو دونوں ایک جیسی ہیں۔ پھر اعتراض کس چیز پر ہے؟
بھیا ڈھکن فسادی: بھٹو کے خلاف تحریک نظام مصطفی چلائی گئی تھی۔
ہم: اس تحریک کے نتیجے میں مارشل کے دور کی چند وزارتیں ملنے کے علاوہ کوئی فیض پہنچا ہو تو مطلع کریں۔ یہ وہی تحریک تھی نہ جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ تاریک ضیا دور آیا تھا جس کے ثمرات قوم سمیٹ سمیٹ کر خونم خون ہو چکی ہے؟
بھیا ڈھکن فسادی: وہ تو ایسا بے حیا اسلام دشمن تھا کہ علمائے کرام کے مقابلے پر الیکشن لڑتا تھا تاکہ پاکستان کا سربراہ بن جائے۔
ہم: کہیں آپ انہی علمائے کرام کا ذکر کر رہے ہیں نہ جن میں سے ایک سے یہ الفاظ منسوب ہیں کہ ’خدا کا شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامِل نہیں تھے‘۔
بھیا ڈھکن فسادی: وہ بات تو مذاق میں کہی گئی تھی۔ بھٹو تو پاکستان کو تباہ کرنے کے چکر میں تھا۔
ہم: یہ آپ اسی بھٹو کا ذکر کر رہے ہیں نہ جس نے ایٹمی پروگرام شروع کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ اب دشمن پاکستان کو تباہ تو کر سکتے ہیں، فتح نہیں کر سکتے، کہ وہ خود بھی تباہ ہو چکے ہوں گے۔
بھیا ڈھکن فسادی: بھٹو خاندان ہے ہی بے حیا۔ دیکھو کیسے اس کی بیوی اور بیٹی سیاست میں آ گئے تھے۔ عورتوں کا سیاست کرنا حرام ہے اور اس سے قوم تباہ ہو جاتی ہے۔
ہم: اگر بھٹو کو بے گناہ پکڑ کر جیل میں ڈالا گیا تھا، اس کے بیٹوں کا ملک میں رہنا جان دینے کے برابر تھا، تو پھر اس کے گھر کی عورتوں نے ہی سیاست کرنی تھی۔ محترمہ فاطمہ جناح کا سیاست میں آنا اور علمائے وقت کا ان کی حمایت کرنا جائز ہے تو بھٹو خاندان کی عورتوں کے سیاست میں آنے میں کیا برائی ہے؟ ویسے ان عورتوں کی جس طرح تصویریں تبدیل کر کے اخلاق سوز شکل دے کر فضا سے گرائی گئی تھیں، وہ کیا بہت بااخلاق عمل تھا؟

\"\"

بھیا ڈھکن فسادی: سیاسی مہم میں ہوائی جہاز تو استعمال ہوا ہی کرتے ہیں۔ اس میں کیا انوکھی بات تھی؟ اور بھٹو تو ویسے بھی قاتل تھا اور کیفر کردار کو پہنچا۔
ہم: بھٹو کی پھانسی کو بعض لوگ عدالتی قتل کہتے ہیں۔ اس مقدمے کو کبھِی عدالتی نظیر نہیں بنایا گیا۔ جسٹس مولوی مشتاق کی بھٹو سے ذاتی دشمنی کے شواہد موجود ہیں۔ یہ پاکستان، بلکہ غالباً برصغیر کی تاریخ کا واحد مقدمہ قتل ہے جس کی ٹرائل سیشن کورٹ کی بجائے براہ راست ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس صورت میں بھٹو کو قاتل سمجھا جائے یا مقتول؟
بھیا ڈھکن فسادی: تم لبرل فاشسٹ تو حق بات مانتے ہی نہیں ہو۔ تم تو ملالہ کو بھی اسلام دشمن اور پاکستان کا غدار ماننے سے انکاری ہو۔
ہم: بھیا، بھٹو کا معاملہ تو لگتا ہے کہ کچھ صاف ہو گیا۔ یہ ملالہ نے کیا اسلام دشمنی اور غداری کی ہے۔ اس کے بارے میں تو کچھ بتائیں؟
بھیا ڈھکن فسادی: اس پر کسی اگلی نشست میں بات ہو گی۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔

adnan-khan-kakar has 635 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

59 thoughts on “بھٹو اسلام دشمن تھا

  • 04-04-2016 at 1:15 pm
    Permalink

    Gary murdy ukhar ny ka faida

  • 04-04-2016 at 2:12 pm
    Permalink

    Boht umdaaa…

  • 04-04-2016 at 5:16 pm
    Permalink

    Butto ne Arabic Faazal, Farsi Faazal ki degrees ko cancel/degrade karaya. Siyaai qatl air bomb dhamako ki ibtida karayi. Sharab khano me permit diye. Writer ankhon ka doctor ho me bhi ankhein khol me nhi dekhta.

  • 04-04-2016 at 5:24 pm
    Permalink

    Bhutto zinda hai

  • 04-04-2016 at 5:31 pm
    Permalink

    Baqi jo hukmran bhutto sai pahlay thay yad baad mai aye kia wo sb Islam k thekaidar thay
    ary ye wo he bhutto hai baqi pakistan ko bachaya, agr bhutto na hotay to to us time pai he pak k 10 tukray ho chukay hotay, shukar ada kro us bhutto ka jis ko aik kanjar nai shaheed krdia. Jis nai ghasibana tarekay sai is mulk pr qabza kia or 3 mah mai election kranay wada kr k mukar gaya or 11 sall tak is mulk pr qabza jamaye rakha or martay mar gaya pr hukoomat nhe chori
    AGR KOE SHAKAKS WADA KRAY OR PORA NA KRAY WO MUNAFIQ HAI, OR MUNAFIQ MUSLMAN HO HE NHE SAKTA.
    Tu aap ke us kanjar k baray mai kia raye hai zara wo b tu humain sunain

  • 04-04-2016 at 6:46 pm
    Permalink

    Ap jhaot bol rahe ho

  • 04-04-2016 at 6:46 pm
    Permalink

    خاکسار تو آنکھوں کا نہیں بلکہ دماغ کا ڈاکٹر ہے، لیکن آپ کے لیے یہی مشورہ ہے کہ کسی آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہی پڑھ سکیں جو کہ لکھا گیا ہو۔

  • 04-04-2016 at 6:46 pm
    Permalink

    ہاہاہا۔ یہ بہترین کمنٹ رہا ہے:

    Raja Khan
    Raja Khan Butto ne Arabic Faazal, Farsi Faazal ki degrees ko cancel/degrade karaya. Siyaai qatl air bomb dhamako ki ibtida karayi. Sharab khano me permit diye. Writer ankhon ka doctor ho me bhi ankhein khol me nhi dekhta.

    مولانا کو یہی جواب دے پایا ہوں

    خاکسار تو آنکھوں کا نہیں بلکہ دماغ کا ڈاکٹر ہے، لیکن آپ کے لیے یہی مشورہ ہے کہ کسی آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہی پڑھ سکیں جو کہ لکھا گیا ہو۔

  • 04-04-2016 at 6:55 pm
    Permalink

    اپ سے درخواست ھےھمین یہ بتایا جائے
    پاکستان مین کونسا لیڈر ایا ھے جو اسلام دوست تھااسلام پسند تھے حسد اور تعصب
    سے بالا تر ھو کر بتانا

  • 04-04-2016 at 7:00 pm
    Permalink

    نڈر بے باک تاریخ کا طالب علم نابکنے اور نا جھکنے والا بٹھو ھی تو تھا
    ایک اج کے لیڈر ھین سچ بات بھی بھارت
    سے کہنے پر ڈرتے ھین اور ان کی غلط بات
    فوری امین کہنے ھین

  • 04-04-2016 at 8:36 pm
    Permalink

    Garet lader of tha word laken pakistan ma kon qadr krta ha agian garet lader of tha word

  • 04-04-2016 at 8:47 pm
    Permalink

    Yaro dekha to mainy nai usko but jitna janta hun bhuto koi leader nai tha iqtadar ka pojari tha bs usy iqtadar chay tha bhala kon apny mulk ky tukry krwata hy yeh bhuto hi tha jis ny pak army ki wo tazlil krwai jo na us sy pehly na bad msin kbi ho gi. Dosra agr itna bra leader mard ka bacha tha to jb mujeebur rehman ny aksareiat hasil ki kiu nai iqtadar dia bs ap log bato ko sun ky ankho damagh py khool chara dety ho . Jitna bhuto ny pak ko nuqsan kia sari umar ta qiyamat bi koi nai kr sky ga.

  • 04-04-2016 at 8:49 pm
    Permalink

    han bhutto islam dushman tha.jis islam ko zia ne bnaya our jis islam ka parchar ajkal ke taliban our daish ke qatil krty hen.bhutto is islam ka dushman tha.

  • 04-04-2016 at 8:49 pm
    Permalink

    سقوط ڈھاکہ جیسا المناک سانحہ پیش آنا بڑی درد ناک تاریخ اگر اس پر اسکی وجوہات پر روشنی ڈالی جاۓ تو نتائج الٹ ہونگے?

  • 04-04-2016 at 9:14 pm
    Permalink

    Bhutto? PAKISTAN HISTRY NO 1 LEEDAR

  • 04-04-2016 at 9:49 pm
    Permalink

    Patwari qessam k log naheen janty BHUTTO aek barra leadar tha ‘ hy ‘ aur rahe ga woh aek tahreek hy qatel mar gaiy maqtool zenda hy aur rahy ga

  • 04-04-2016 at 9:57 pm
    Permalink

    بھٹو جیسا لیڈر اب پیدا کرکے بتاؤ

  • 04-04-2016 at 10:10 pm
    Permalink

    بھٹو کے کیے بہت سے کام ایسے ہیں جن کی بنیاد پر پاکستان کو ایک شناخت ملی..
    لیکن اس کے ساتھ بہت سے غلط فیصلے بھی جن کی وجہ سے خون کے دریا بہے… لیاقت باغ میں حزب اختلاف کے جلسے پر فائرنگ ان میں سے ایک ہے..
    سقوط ڈھاکہ میں جہاں ڈکٹیٹرز کا ہاتھ تھا وہیں بھٹو بھی پیش پیش تھے جسکے اقتدار کی ہوس نے ملک دولخت کیا…
    اور افغانستان کے اندر مداخلت سردار داؤد, ولی خان, پختون زلمے کی سازشوں کے خاتمے کا آغاز بھٹو نے ہی کیا.. گویا افغانستان میں پہلی مداخلت کرنے والا بھٹو ہی تھا…جسے بعد میں ضیا نے بھی جاری رکھا اور روس کے آنے کے بعد زیادہ شدت سے کیا…
    بلوچستان میں مری قبائل پر فضائی حملے بھی بھٹو کے دور میں ہوئے اور پھر بلوچ سرداروں کو دھوکے سے پہاڑوں سے بلا کر پھانسیاں لگانا بھی بھٹو نے کیا..

  • 04-04-2016 at 10:14 pm
    Permalink

    3 achaian aur 10 buraian , Allah Taala hamain samajhnay ki tofeeq naseeb karay!

  • 04-04-2016 at 10:18 pm
    Permalink

    کوئ کچھ بھی کہے :
    مدنی کریم کی ختم نبوت کے ڈاکوؤں کو نتھ ڈالنا اور تاج وتخت ختم نبوت کا تحفظ
    بھٹو مرحوم کا وہ عظیم الشان کارنامہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا #

  • 04-04-2016 at 10:22 pm
    Permalink

    nice ledar

  • 04-04-2016 at 10:22 pm
    Permalink

    ara logo ap agr aj pakstan ma ho to bhutto ke waja sa ho agr bhutto atam boom na banwata to aj pakstan dunia k naqsha ma na hota laken aj kal k ya log bhutto k kaha janta ha ara un sa pucho jo 1965 war ma phas gia tha india k pas unko bhutto e tha jo wapas laka aia or ksi ma atna dam kaha tha jey bhutto sada jey

  • 04-04-2016 at 10:34 pm
    Permalink

    How man he brought all Muslim heads in Lahore. against Israel. Don’t DISTROT history

  • 04-04-2016 at 10:57 pm
    Permalink

    کس نے افغان ثورانقلاب کو ناکام کرانے میں کردار ادا کیا؟
    کون تها وہ جو پورا بنگال کها گیا؟

  • 04-04-2016 at 11:14 pm
    Permalink

    Galat baat mat karo.

  • 05-04-2016 at 12:00 am
    Permalink

    کوئ کچھ بھی کہے :
    ختم نبوت کے ڈاکوؤں کو نتھ ڈالنا اور تاج وتخت ختم نبوت کا تحفظ
    بھٹو مرحوم کا وہ عظیم الشان کارنامہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا #

  • 05-04-2016 at 12:19 am
    Permalink

    Jeay Bhutto Shaheed Zindabad

  • 05-04-2016 at 12:36 am
    Permalink

    Ya the one who is not loyal to Allah slmighty…the creater…he cant b loyal to us

  • 05-04-2016 at 1:08 am
    Permalink

    بھٹو صاحب کے حامی ہمارے برادران کو اکثر بھٹو صاحب کا شراب سے لُطف اندوز ہونا جائز طور سے اُن کا ذاتی معاملہ لگتا ہے۔ تاہم 74ء میں احمدیوں کے عقائد کے ساتھ جو خوفناک کھیل بھٹو صاحب نے کھیل کر مذہب کا رشتہ سیاست سے جوڑا ہے، اِس بھیانک حقیقت کے تناظر میں، میں سخت متحیر ہوں۔ یاللہ بھٹو شراب پئے، یہ اُس کا ذاتی معاملہ، لیکن کروڑوں لوگوں کے مذہبی جذبات کی دھجیاں اُڑادیں؟ یہ کس کا مسئلہ ہے؟

  • 05-04-2016 at 2:37 am
    Permalink

    Zabardast

  • 05-04-2016 at 5:48 am
    Permalink

    BHUTTO Jesa leader nahi ho sakita . Baki tu ek phone call py na janey kaha punhch jaatay rahay hein , baki sharaab kon kon peeta raha hai agar naam likhay jaen tu ek laakh page ki is py kitab likhi jaa sakiti hai .

  • 05-04-2016 at 6:37 am
    Permalink

    Bhoto is great

  • 05-04-2016 at 7:07 am
    Permalink

    Adnan Kakar is not a Muslim he is Jewish actually he is enemy of islam

  • 05-04-2016 at 7:47 am
    Permalink

    Tehreer ko mukammal b kar daina tha Kakar sb. Agay likh daitay k zia ul haq shaheed tha, ta k pata chalta ap k back ground ka:P

  • 05-04-2016 at 7:55 am
    Permalink

    Bhoto sahab ne apne jane qorbin ki hen esa to bs wo karti hen jane apne molaq sai peyar ho wo ham sab ka hamdar tha usi k bad koi asa hukmarin na a ga

  • 05-04-2016 at 7:59 am
    Permalink

    Buttho ny wo kam kia tha Js par ulamadeobnd ny unka shkria ada kia tha.. Ghulam mirza ko kafir qarar dia tha…
    aor ye bht barra karnama hai. Apkoi kia pata… Apny barron s hi kutch sekh lyty

  • 05-04-2016 at 8:01 am
    Permalink

    شکر ہے پھانسی ہو گئی ورنہ تو وطن کو انڈیا ان گنت تقسیم کر دیتا. جو ملک کو متحد نہ رکھ سکا وہ لیڈر کہاں سے ہو گیا؟؟؟؟؟؟؟؟

  • 05-04-2016 at 8:11 am
    Permalink

    Bhuto saheb jasa educated,jis na aain dya pakistan ko ,brave man halt jang man india gia apna qadi lakar aaya,history ko touch karo dosto knowledge is power

  • 05-04-2016 at 8:32 am
    Permalink

    Zulfaqar Ali Bhoto , great Man I love Bhoto

  • 05-04-2016 at 9:21 am
    Permalink

    Bhuto was a brave and loyal leader ever in pakistan’s history

  • 05-04-2016 at 9:30 am
    Permalink

    islam dushman hota to kadiani kafir nahyn hota agr islam dushman hota to amrica ki sazish say qatal nahyn hota agr islam dushman hota to pehli islami mulkon ki conferance nahy bulata agr islam dushman hota to angrazon say dosti hoti agr islam dushman hota to muslim leaderon kazafi shah faisal jaisay leaderon say dosti nahyn hoti islam dushman to zia ul haq tha js nay firka parasti ka beej bo kr mulk main fasad phelaiay or khud bhi khak hogaya agr bhutto hotay to aj dunia p angraz ka raaj nahyn hota

  • 05-04-2016 at 9:45 am
    Permalink

    غالبا” اپ کی اس پوسٹ سے بہت لوگوں کے دل آذاری ہواہو
    مگر میں اتنا کمینٹ دے سکتاہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو اسلام دوست تھا

  • 05-04-2016 at 9:46 am
    Permalink

    Islami mulkon ko jorne wala bhi bhutto hi tha jo Aamrica se bohat sakhat nafrat karta tha or yeh aaj kall ke siyast daan Aamrica ke talwe chaat rahe hain oj bhutto ko islaam ka dushmin kehne wale ghatiya log jo un islaam ke asulun ka pata hai ?
    Ager bhutto nahi hota toh yeh log angrezon ke wash room saaf kar rahe hote woh log kutte or suwar ki nasal hain jo bhutto ko islaam ka dushmin keh rahe hain

    i miss you i love you
    zulfeqar ali bhutto

  • 05-04-2016 at 11:25 am
    Permalink

    بھٹو صاحب بہت بڑا لیڈر تھا .اس سے کچھ غلطیاں کی تھی . جو آج تک ھمارا ملک اپنے پاؤں پے کھڑا نہیں ھو سکا .

  • 05-04-2016 at 11:46 am
    Permalink

    ilove boto

  • 05-04-2016 at 11:50 am
    Permalink

    بھائی آجکل کی مولوی سب سی بڑی اسلام دشمن ھی۔بھٹو ایک سچا اسلام دوست مسلمان تھا۔

  • 05-04-2016 at 12:20 pm
    Permalink

    Jeay bhutto.

  • 05-04-2016 at 12:25 pm
    Permalink

    bhoto to dost islam aur awam dost thaa ham to ajj b khety hen jey bhato

  • 05-04-2016 at 1:10 pm
    Permalink

    Buhtto aik zalim ka nam h jo gareb ko khareda rha kapra rotti makan ke nam par or haqiqat m sab kuch chien lia us zalim ne vo to aisa zalim h ke mrne ke bad bi garibon ka khoon pi rha h kitna kharcha us ki barsi par kia jata h ye zalim log h ae kash yehi kharcha sind ki us avam par lagaia jata jis ne is zalim ko bhutto bnaia tha aaj sind ki avam pani ki vja se mar rahi un ke pas pani nahi jab ke bilawal house par jo daily kharcha kia jata h us aik din ki raqm se ye gareeb sara sal pani pi skte h sheem sheem aise leader par

  • 05-04-2016 at 10:57 pm
    Permalink

    This post is a textbook case of straw man fallacy. Devoid of any sense of fairness and charity in argumentation.

  • 08-04-2016 at 6:03 pm
    Permalink

    بھٹو کے نام سے جس طرح آج اتنے برس بعد بھی ملا کی آنکھوں میں خون اتر آتا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ضرور کوئی اچھا آدمی رہا ہوگا

  • 09-04-2016 at 6:58 pm
    Permalink

    واہ عدنان کاکڑ واہ کیا مسلہ حل کیا ہے بھٹو کی اسلام دشمنی کے اعتراض کا…..
    میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ بھٹو خاندان اگر تتے توے پر بھی بیٹھ جاکر کہے کہ وہ مسلمان ہے اور پاکستان کا وفادار ہے، لیکن بھٹو دشمنی میں پاگل لوگ اس پر یقین نہیں کریں گے
    انور عباس انور

  • 10-04-2016 at 5:39 pm
    Permalink

    کالم تو اپنی جگہ ہے ہی مزے دار ، لیکن کیا بات ہے خاص طور پہ ان کمنٹس کی جن کا خان صاب آپ نے نہایت عمدہ جواب دیا ہے کہ
    “کیا آپ نے پوسٹ پڑھی ہے؟”

    بھٹو دوستی ہو یا دشمنی ،، بھٹو سے رشتہ مضبوط بنیادوں پر ہی استوار ہوتا ہے-
    اس کی دوستی میں مبتلا بغیر پڑھے “نقطہ اعتراض” اٹھانے پہ مصر ہیں
    جبکہ
    اس کی دشمنی میں مبتلا لوگوں کے لیئے صرف کالم کا ٹائیٹل ہی کافی ہے-

Comments are closed.