ویب سائٹ جہاں ممبر بننے کی واحد شرط خوبصورتی ہے


ہر ویب سائٹ نے صارفین کے رکن بننے کے لیے کچھ شرائط رکھی ہوتی ہے لیکن وہ ایسی ہوتی ہیں کہ ہر کوئی ان پر پورا اتر سکتا ہے۔ تاہم اب ایک ویب سائٹ نے ممبر بننے کے لیے ایسی شرط رکھ دی ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیٹنگ ویب سائٹ BeautifulPeople.com  ہے جس نے اپنے ممبر بننے کے لیے مردوخواتین کے خوبصورت ہونے کی شرط رکھی ہے۔ جو کوئی خوبصورت ہو گا وہی اس کا ممبر بن سکے گا اور اس پر موجود دیگر صنف مخالف کے لوگوں سے رابطہ کر سکے گا اور ان سے مل بھی سکے گا۔

اس ایلیٹ کلاس ڈیٹنگ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جو بھی اس کا ممبر بنے گا اسے خوبصورت پارٹنر ہی ملے گا اور اس کے اراکین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ جونہی کوئی نیا ممبر آتا ہے اس کی پروفائل خوبصورت لوگوں کے پروپوزلز سے بھر جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق جو شخص بھی اس ویب سائٹ پر ممبر بننے کی درخواست کرتا ہے اس سے ایک حالیہ تصویر اور مختلف پروفائل طلب کی جاتی ہے اور پہلے سے موجود ممبران کو وہ دکھا کر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آیا اس نئے شخص کو ممبر بنا لیا جائے یا نہیں۔ اگر زیادہ لوگ ہاں کہہ دیں تو اسے ممبر بنا لیا جاتا ہے۔ ویب سائٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج کا کہنا ہے کہ ’’اب تک 10میں سے صرف 1شخص کی کامیاب ہو پایا ہے۔ باقی 9کو پہلے سے موجود ممبرز مسترد کر دیتے ہیں۔ہماری ویب سائٹ پر عمر کی کوئی قید نہیں ہے، صرف درخواست گزار کا جاذب نظر ہونا شرط ہے۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).