پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیاست سکھانی پڑے گی: پرویز خٹک


تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پارٹی رہنمائوں پر پھٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پرویز خٹک نے پارٹی قائد ین کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دے دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو سکھانا پڑے گا کہ سیاست ہوتی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بڑے بڑے جلسے کرتے ہیں، ان جلسوں کو پھرکوئی نہیں سنبھالتا،پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور وزرا حلقوں میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور پارٹی رہنما لوگوں کو بکھیر دیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کو علاقائی سیاست کے محرکات کا علم ہی نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی حکمت عملی کی ازسرنو تشکیل کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سکھانا پڑے گا کہ سیاست ہوتی کیا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).