دبئی میں گرفتار عابد باکسر رہا


دبئی میں گرفتار پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، عابد باکسر کو چند روز قبل چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں عابد باکسر کے خلاف حساس ادارے کے افسر کی بیوی کے قتل سمیت 8 مقدمات درج ہیں،عابدباکسر پر کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنےکے بھی الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کا بدنام زمانہ گینگسٹرسابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر،90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا،2007ءمیں نوکری سے فارغ ہوا اور کردبئی فرار ہو گیا۔

عابد باکسر اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے کے کیس میں مشہور ہوا ،جس میں اس نے اداکارہ کے سر کے بال مونڈدیے تھے، بچہ گارڈن ، سنیما ہتھانے کا کیس اپنی جگہ ہے لیکن سابق پولیس انسپکٹر جعلی مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).