ہنگامہ آرائی میں ملوث 16 طلبہ پنجاب یونیورسٹی سے نکال دئیے گئے؛ 13 کا تعلق جمیعت سے ہے


پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 22 جنوری کے ہنگامے میں ملوث 16 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے، یہ اقدام تحقیقات کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق 22 جنوری کی ہنگامہ آرائی میں ملوث جن 16 طلبہ کو یونیورسٹی سےنکالا گیا ہے ان میں 13 کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے جبکہ تین کا تعلق پشتون بلوچ تنظیم سے ہے۔

ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث 5 طلبہ کو10،10ہزار روپےجرمانہ اور 30 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئےہیں ، ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث طلباء کے خلاف پہلی بار سخت کارروائی کی گئی ہے۔

 بشکریہ؛  روزنامہ جنگ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).