ٹرمپ کی امریکی خفیہ ایجنسیوں پہ سخت تنقید


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا اسکول فائرنگ واقعے پر ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں دُکھ ہے کہ ایف بی آئی نے فلوریڈا اسکول کے حملہ آور سےمتعلق تمام شواہد کھودیئے، یہ کوتاہی قابل قبول نہیں.

امریکی صدر نے ایف بی آئی کو امریکی انتخابات پر روسی سازش کے حوالے سے بھی آڑے ہاتھ لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے زیادہ وقت ٹرمپ انتخابی مہم میں روسی سازش ثابت کرنےمیں لگایا،ایف بی آئی بنیادی کاموں پر توجہ دےاورہمیں خودپرفخرکرنےکاموقع دے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).