ایرانی مسافر طیارہ تباہ؛ تمام مسافر ہلاک


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 66 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی ہنگامی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مسافر طیارہ دارالحکومت تہران سے یسوج شہر جارہا تھا۔ جہاز پہلے ریڈار سے غائب ہوگیا اور اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ طیارہ یسوج شہر  سے 185 کلومیٹر پہلے مرکزی صوبے اصفہان کے شہر سمیروم میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام 66 مسافر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں لیکن خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).