ولایت فقیہ کے خاتمہ تک ایرانی عورتوں کے دکھ دور نہیں ہو سکتے: مریم رجاوی


ایران کی اپوزیشن رہنما مریم رجاوی نے ہفتے کے روز فرانس کے صدر مقام پیرس میں ایک مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ جب تک ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک خواتین کے مسائل پورے نہیں ہو سکتے۔

مریم رجوی کا کہنا تھا کہ ایران میں نافذ قوانین خواتین کےحقوق کے استحصال کا موجب بن رہے ہیں۔ ان قوانین نے ایرانی خواتین کی مشکلات کو دوچند کیا ہے، ان کے لیے کام اور روزگار کے مواقع کم کر دیے۔ ایران کا موجودہ نظام 39 سال سے بنیادی حقوق کا استحصال کر رہا ہے۔

مریم رجوی کا کہنا تھا کہ ایرانی خواتین نے خوف کا حصار ختم کردیا ہے۔ ایران میں اب عوامی انتفاضہ زیادہ تقویت پکڑے گی۔ ایران میں انتفاضہ کی چنگاری کو شعلے میں تبدیل کرنے میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر مسلط مذہبی نظام سے ملک کا نوجوان اور خواتین خوف زدہ نہیں ہیں۔ ایرانی خواتین ملک میں جاری مزاحمت کا محور ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).