تین بچوں کی ماں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی؛ قصور


 قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی کی رہائشی  27 سالہ ارم کو گزشتہ روز شدید جھلسی ہوئی حالت میں لاہور کے جناح اسپتال لایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارم کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے، اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ارم کے والدین نے اپنی بیٹی کے سسرالیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ارم کو اس کے سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔ ان کہنا ہے کہ ارم تین بچوں کی ماں ہے اور گزشتہ 10 روز سے اس کی سسرالیوں سے تکرار چل رہی تھی، معمولی گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے ہماری بیٹی کو جلا دیا۔

ارم کے والدین کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع قصور کے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو دے دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان واقعے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).