جاپان: دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت کا منصوبہ


ایک جاپانی کمپنی سنہ 2041 میں اپنی 350 ویں سالگرہ منانے کے لیے دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کمپنی سومیتومو فوریسٹری نے کہا 70 منزلہ ’ڈبلیو 350 ٹاور‘ سٹیل اور ایک لاکھ 80 ہزار مکعب میٹر دیسی لکڑی پر مشتمل ہوگا۔

یہ عمارت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بنائی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اتنے سامان میں آٹھ ہزار گھروں کی تعمیر ہو سکتی ہے۔ اس عمارت کی ہر منزل کی بالکنیوں پر پیڑ، پودے اور سبزہ زار ہوں گے۔

اس نے کہا ہے کہ ’ایک مضبوط اور کسا ہوا‘ ٹیوب نما سٹیل کا ڈھانچہ قطری انداز میں ہوگا، جس کے ساتھ ارتعاش یا وائبریشن کنٹرول بریسیز عمارت کے مرکز میں لکڑی اور سٹیل کے 350 میٹر ستون سے منسلک ہوں گے تاکہ یہ عمارت ٹوکیو میں آنے والے مستقل زلزلوں سے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے

٭ عمارتیں جو کبھی بہترین فن تعمیر کا نمونہ تھیں

٭ ہوٹل کو 30 سال سے پہلے مہمان کا انتظار

اس عمارت کی تعمیر میں تقریباً 600 ارب ین (ساڑھے پانچ ارب امریکی ڈالر سے بھی زیادہ) یا اسی سائز کی عام بلند و بالا عمارت میں لگنے والی رقم سے دگنا رقم خرچ ہوگی۔

لیکن سومیتومو کمپنی کا خیال ہے کہ اس کی تعمیر میں اس تخمینے سے کم خرچ آئے گا اور اس کی بنیاد اس کے خیال میں ٹیکنالوجی میں نئی چیزوں کی دریافت ہے۔

دی گارڈین اخبار کے مطابق ابھی وینکوور کی 53 میٹر بلند عمارت دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت ہے جس میں طلبہ کے فلیٹس ہیں۔

کمپنی کے مطابق ’ڈبلیو 350 ٹاور‘ کا استعمال دفاتر، دکان، ہوٹل اور گھروں کے طور پر ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp