باغی ٹو کی ریلیز سے پہلے ہی اس سیریز کی تیسری فلم کا اعلان کیوں کیا گیا؟


بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی مشہور فلم ’باغی‘ کے دوسرے سیکوئل کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے تیسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے ہیرو ٹائیگر شروف صرف نام کے ہی ٹائیگر نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مارشل آرٹ کے فن اور اداکاری سے فلمی شائقین اور فلم سازوں کوایسا گرویدہ بنایا ہے کہ ہر کسی کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں۔ فلم ’باغی‘ کے بعد سے قسمت کی دیوی اُن پر ایسی مہربان ہوئی کہ فلم ’باغی ‘کے دوسرے سیکوئل کی ریلیز سے قبل ہی فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کی مقبول فلم ’باغی ‘ کی کامیابی کے بعد ساجد ناڈیا والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کے دوسرے سیکوئل کا ٹریلر جاری کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں کہ ناڈیا والا گرینڈ سن پروڈکشن کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم  کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

 پروڈکشن کمپنی نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کے تیسرے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری خوشی کا پیمانہ تین گنا زیادہ ہو گیا ہے فلم کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کردار ٹائیگر شروف جب کہ ہدایت کاری کے فرائض احمد خان انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’باغی‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ دسمبر میں چین میں شروع کی جائے گی جب کہ فلم کا دوسرا سیکوئل 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).