عورتیں ایک سال میں جنسی بندھن سے بور ہو جاتی ہے


ایک برطانوی میڈیکل جرنل میں یہ انکشاف کیا گیا ہے، کہ بہت سی عورتیں جنسی تعلق کے پہلے ہی سال میں مرد سے بیزار ہو جاتی ہے۔ اس سروے میں سولہ سے 74 سال کے 4839 مرد، اور 6669 خواتین سے معلومات اکٹھا کی گئیں۔ ان سے کیے گئے سوال جواب سے ظاہر ہوا کہ مرد ہو یا عورت وہ عمر بڑھنے کے ساتھ سیکس میں دل چسپی لینا کم کردیتا ہے، لیکن خواتین مردوں کی نسبت جلد اکتا جاتی ہیں۔

سروے سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے، کہ معمول کے دباو جنسی زندگی پہ اثر انداز ہوتے ہیں، لیکن اس کے اثرات بھی مرد کی نسبت عورت پہ زیادہ ہیں۔ بچے کی پیدایش بھی عورت کی سیکس سے دوری کا ایک فیکٹر ہے۔ کیوں کہ عورت کی زیادہ توجہ بچے پر ہوجاتی ہے، یا بٹ جاتی ہے۔ ایک دوسرے سے جذباتی لگاو میں کمی، ابلاغ میں کمی، اور ناقص صحت کے مسائل سیکس کے عمل میں کمی کی وجوہات میں شامل ہیں۔ ماضی کا کوئی برا تجربہ بھی سیکس میں عدم دل چسپی کا باعث ہوسکتا ہے۔ یہ سب وجوہ دونوں کے لیے ہیں، اس میں مرد اور عورت کی تخصیص نہیں، لیکن اس مطالعاتی سروے میں مردوں کے مقابلے میں دُگنی عورتوں نے جنسی لگاوٹ میں کمی کی خبر دی ہے۔ مطالعاتی سروے کے مطابق، کل چونتیس فی صد عورتوں اور پندرہ فی صد مردوں نے اپنی زندگی میں سیکس میں دل چسپی کم ہونے کا اعتراف کیا۔

مطالعے میں یہ بھی دیکھا گیا ہے، کہ بڑی عمر کی ہر پانچ میں سے دو عورتیں اپنی جنسی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کی سیکس میں کمی کی وجوہات میں سے دفتری امور کا دباو، یا گھریلو الجھنوں‌ کا ہونا ہے۔

http://www.independent.co.uk/life-style/love-sex/women-sex-bored-relationship-one-year-partner-boyfriend-girlfriend-bedroom-study-a7946306.html


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).