ماہواری کے درد کی شکایت پر خاتون کو طیارے سے اتار دیا گیا


ایک عالمی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق، ایک نوجوان عورت کو اس وقت بین الاقوامی پرواز کی اڑان بھرنے سے پہلے جہاز سے اُترنے کا حکم دے دیا گیا، جب اس نے حیض کے درد کی شکایت کی تھی۔

تفصیل یہ ہے کہ چوبیس سالہ بیتھ ایونس اور اس کے چھبیس سالہ بوائے فرینڈ جوشا مورن کو ہفتے کے روز ’طیران الامارات‘ کی برمنگھم سے دُبئی رواز کرنے والے طیارے سے اس وقت اترنے کو کہا گیا، جب عملے کی ایک خاتون رُکن سے مسافر بیتھ ایونس نے معدے میں سوزش کی شکایت کی۔

ایونس نے کہا کہ یہ درد معمولی ہے، اور ہر دس میں سے ایک عورت کو زیادہ بیٹھے رہنے سے ہوجاتا ہے، لیکن کہا گا کہ سات گھنٹے کی اس پرواز میں کسی قسم کی پریشانی مول نہیں لی جاسکتی۔

سمجھا جارہا ہے، کہ اس واقعے نے ایمریٹس ایئر لائن کی بیمار مسافروں کی دیکھ بھال پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).