نیب کا ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے موجودہ اور سابق وزراء کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مشرف دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے 3 ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مشرف دور میں ریلوے کے وزیر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، وفاقی سیکرٹری لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر، میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور متعدد افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان پر قومی خزانے کو 2ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہےجبکہ وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کے خلاف 12 میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال ہو گی۔

وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ، سندھ کے سابق وزیر عبدالرؤف صدیقی اور عادل صدیقی جبکہ سابق ناظم پشاور اور موجودہ ایم پی اے طماش خان کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے گا اور اس سلسلے میں کوئی دباؤ یا سفارش کو خاطرمیں نہیں لایا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).