مجھ سے شادی کے دوران بھی عمران خان کے بشریٰ مانیکا سے ناجائز مراسم تھے: ریحام خان


پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے 2015ء میں بھی بشریٰ وٹو کے ساتھ مراسم تھے جب کہ وہ قانونی طور پر میرے (ریحام خان) کے شوہر تھے۔

عمران خان کے پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی روحانی مرشد بشریٰ مانیکا سے شادی کی ہے۔

ریحام خان نے دی ٹائمز کو ایک طویل انٹرویو میں بتایا ہے کہ عمران خان کے ایک طویل مدت سے اس خاتوں کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس سے انہوں نے حال ہی میں شادی کا اعلان کیا ہے۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت بھی بشری مانیکا سے رابظے میں تھے جب وہ قانونی طور پر ریحام خان کے شوہر تھے۔

واضح رہے کہ عمراں خان نے اکتوبر 2014 میں ٹیلی ویژن اینکر پرسن ریحام خان سے دوسری شادی کی تھی جو ٹھیک ایک برس بعد اکتوبر 2015 کو طلاق پر منتج ہوئی۔ گزشتہ مہینے ریحام کان پاکستان سے انگلینڈ واپس جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑنا پڑا۔
https://www.thetimes.co.uk/edition/world/imran-khan-weds-healer-bushra-wattoo-and-sparks-row-over-his-character-5lcvcf6zk


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).