کوہستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد زندہ دفن


\"landضلع کوہستان میں کم از کم سات مکانوں پر ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد زندہ دفن ہو گئے۔کوہستان کے ڈپٹی کمشنر فضل ِ خلیق نے صحافیوں کو بتایا کہ کنڈیا تحصیل کے علاقے تھور نالا بری علاقے میں مسلسل بارشوں سے ایک چوٹی کا بہت بڑا حصہ نرم پڑنے کے بعد نیچے مکانوں پر گر پڑا۔انہوں نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔مقامی افراد مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے سے قاصر ہیں۔فضل خلیق کے مطابق، دشوار گزار علاقہ اور حالیہ لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے متعدد سڑکیں ختم ہو جانے سے انہوں نے امدادی کارروائیوں کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگے ہیں۔
متاثرہ علاقے کے قریبی چار پولیس سٹیشنز کے اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مانسہرہ اورکوہستان میں کئی جگہوں پر شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوہستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے جرمنی، چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 26 افراد محفوظ اور مقامی پولیس سے رابطے میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments