کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی مقرر


وفاقی حکومت نے سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق کووفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی مقرر کردیا۔

کشمالہ طارق کی تقرری کا دورانیہ حلف اٹھانے کے بعد 4 سال ہوگا، آئندہ چند روز میں حلف اٹھانے کے بعد وہ چارج سنبھال لیں گی۔

وفاقی حکومت نے یہ تقرری لاہورہائیکورٹ کی جانب سے تقرری کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کی ہے کیونکہ یاسمین عباسی گزشتہ ایک سال سے بغیر مدت ملازمت کی توسیع کے کام کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس(ر) یاسمین عباسی محتسب کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).