سجنا، سنورنا میری کمزوری ہے : کرینہ کپور


karinaخوبرو اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے گلیمر گرل دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام نہ کروں۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سجنا سنورنا میری کمزوری بھی ہے اور ضرورت بھی۔انھوں نے کہا کہ خوبصورت نظر آنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتی اس کے لیے کاجل بھی لگاتی ہوں،ساڑھی بھی پہنتی ہوں یہاں تک کہ گھر میں کام کاج کے دوران بھی آپ کو کبھی میلی کچیلی نظر نہیں آو¿ں گی۔ انھوں نے کہا کہ اپنے لیے ملبوسات میں خود پسند کرتی ہوں کیونکہ دوسروں کے خریدے ہوئے کپڑے مجھے پسند نہیں آتے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ انھیں اپنا ہیئرسٹائل بہت پسند ہے وہ کسی کردار کے لیے سر کے بال کبھی نہیں منڈوائیں گی۔


Comments

FB Login Required - comments