سجنا، سنورنا میری کمزوری ہے : کرینہ کپور


\"karina\"خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے گلیمر گرل دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام نہ کروں۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سجنا سنورنا میری کمزوری بھی ہے اور ضرورت بھی۔انھوں نے کہا کہ خوبصورت نظر آنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتی اس کے لیے کاجل بھی لگاتی ہوں،ساڑھی بھی پہنتی ہوں یہاں تک کہ گھر میں کام کاج کے دوران بھی آپ کو کبھی میلی کچیلی نظر نہیں آو¿ں گی۔ انھوں نے کہا کہ اپنے لیے ملبوسات میں خود پسند کرتی ہوں کیونکہ دوسروں کے خریدے ہوئے کپڑے مجھے پسند نہیں آتے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ انھیں اپنا ہیئرسٹائل بہت پسند ہے وہ کسی کردار کے لیے سر کے بال کبھی نہیں منڈوائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments