میرا نام نوازشریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے توچھین لیں


احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا فیصلہ میرے لیے غیرمتوقع نہیں، پہلے وزارت عظمی چھینی گئی اب پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی، میرا نام نواز شریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے توچھین لیں، آئین میں ایسی شق تلاش کریں جس سے میری شناخت بھی چھین لیں اوراگر کوئی قانون ساتھ نہیں دے رہا تو بلیک لا ڈکشنری کا سہارالے لیں۔

نوازشریف نے کہا کہ کل کے فیصلے کی بنیاد وہی ہے کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی، یہ کہا گیا کہ قانون صرف ایک شخص کیلئے تھا اوریہ قانون پارلیمنٹ نے بنایا تویہ قانون کیسے ایک شخص کیلئے مخصوص ہوگیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا،  جس کے نتیجے میں نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہوگئے ہیں۔

بشکریہ؛ ایکسپریس نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).