کیا بشری کو ملنے سے پہلے میں کامیاب انسان نہیں تھا؟ کسی کا گھر نہیں اجاڑا؛ عمران خان


تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بیگم 30سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں۔

میں نے بھی صوفی ازم کا مطالعہ کیا ہے لیکن وہ مجھ سے بہت آگے ہیں ،ان کا قرآن پاک کا بھی وسیع مطالعہ ہے ۔

صوفیا کرام نجومی نہیں تھے یہ اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں ۔تنقید کرنے والے اسلام کی تاریخ پڑھ لیں ۔

انہوں نے کہا اللہ کا کرم ہے ،انسان کوشش کرتا ہے ،کامیابی اللہ دیتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں کامران شاہد کو شادی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے میں دوسال پہلے ملا، کیابشریٰ سے ملنے سے پہلے میں کامیاب انسان نہیں تھا؟

کیا کوئی مجھے ریموٹ کنٹرول کر رہا تھا، ایسانہیں ہوسکتا کوئی انگلی پکڑاکرآپ کوکامیاب بنادے ، مجھے وزیراعظم بننے کاکوئی شوق نہیں تھا،یہ باتیں پاگل پن ہیں کہ شادی کرو گے تووزیراعظم بن جاؤ گے۔

اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے کسی کا گھراجاڑا، میرابشریٰ بی بی کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں۔

شادی ایک ذاتی چیز ہے ،میری شادی کی چوائس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔

حضرت خالد بن ولید ؓنے جنگ کے دوران شادی کر لی تھی۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر اس سے جنگ میں فرق پڑتا ہے تو بتائیں۔

بشکریہ؛ دنیا نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).