معتدل شراب نوشی زندگی طویل کرتی ہے: امریکی تحقیق


امریکی ایسوسی ایشن برائے سائنسی ترقی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد نوے برس یا زیادہ عمر تک زندہ رہتے ہیں وہ عموماً معتدل مقدار میں شراب پیتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ایٹ ارون کی نیورالوجسٹ کلاڈیا کاواس اور ان کی ٹیم سنہ 2003 سے ان افراد کی عادات پر تحقیق کر رہی ہے جو کم از کم نوے برس تک زندہ رہتے ہیں۔

کلاڈیا نے ان افراد کی خوراک، میڈیکل ہسٹری اور روزانہ کی مصروفیات کو خاص موضوع بنایا تاکہ یہ جانا جا سکے کہ طویل عمر پانے والوں میں کیا چیز مشترک ہے۔ انہوں نے 1700 ایسے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر لیں جو 90 سے 99 سال کی عمر کے تھے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق بیئر یا وائن کے دو گلاس روزانہ پینے سے جلد موت کے خطرے میں 18 فیصد کمی ہوتی ہے۔

کلاڈیا نے کہا ”میں اس کی وضاحت کرنے سے قاصر ہوں لیکن مجھے مکمل طور پر یقین ہے کہ معتدل مقدار میں شراب نوشی سے عمر طویل ہوتی ہے“۔

اس معاملے پر ابھی مزید معلومات کی ضرورت ہے کہ یہ تحقیق کس طرح سے کی گئی اور اس میں کوئی خامی ہے یا نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).