ریڈ وائن دانتوں کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتی ہے


Red wine drinking

ماضی میں ریڈ وائن کے صحت پر اچھے اثرات کے بارے میں بات کی جاتی رہی ہے جن میں دل کے دورے اور ذیابیطس کے خطرے میں کمی کی شامل ہیں۔

اب ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ریڈ وائن میں پائے جانے والے کیمیائی مادے ’پولیفینلز‘ منہ میں پائے جانے والے مضر صحت بیکٹیریا کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بیکٹیریا دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

خواتین مے نوشی میں مردوں کے برابر

حقیقی خوشی کا راز، فارغ اوقات یا دنیاوی اشیا؟

‘دنیا کی قدیم ترین شراب کی دریافت’

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مطالعے کے نتائج کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو زیادہ شراب پینے کے چُھوٹ مل گئی ہے۔

اس سے پہلے کیے گئے تحقیقی مطالعوں سے پتا چلا تھا کہ پولیفینلز کے فوائد اس صورت میں حاصل ہوتے ہیں جب یہ جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کی شکل اختیار کر کے جسم کو نقصان دہ ذرّات سے بچاتے ہیں۔

تاہم حالیہ مطالعے سے یہ بھی علم ہوا ہے کہ پولیفینلز آنتوں میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا کے مل کر صحت کو بہتر بتا سکتے ہیں۔

جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں میں سائنسدانوں نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ یہی پولیفینلز منہ کی صحت کے لیے بھی فائدے مند ہیں۔

محققین نے دانتوں اور مسوڑھوں سے چپکے ہوئے ایک بیکٹیریا پر ریڈ وائن کے دو پولیفینلز اور انگور کے بیجوں اور ریڈ وائن کے عرقیات کے نمونوں کا موازنہ کیا۔ یہ بیکٹریا دانتوں پر جمی گندگی، دانتوں میں کیڑا لگنے اور مسوڑھوں کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔

نتائج میں سامنے آیا کہ پولیفینلز اور عرقیات نے بیکٹریا کی قابلیت کو اس کے خلیے تک محدود کر دیا۔

تحقیق کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ یہ دانتوں کے علاج میں نئے طریقۂ کار وضع کرے گا۔

پولیفینلز کہاں کہاں ملتے ہیں؟

Berries

بیری پولیفینلز کا سب سے اچھا ذریعہ ہیں

پولیفینلز ریڈ وائن میں تو بہت زیادہ ہوتے ہںی تاہم یہ کچھ دیگر مشروبات اور کھانوں مںی ملتے ہیں۔

مشروبات

  • کافی
  • سبز چائے (قہوہ)
  • کالی چائے
  • سائڈر
  • مالٹے اور لیموں کے رس

خوراک

  • بلیو بیریز
  • رس بیریز
  • کیویز
  • سیاہ انگور
  • چیری
  • دالیں

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp