نواز شریف نے مسلم لیگ کے اجلاس میں رہنماؤں کو لطیفہ سنایا: وڈیو


سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیا گیا جس کے بعد پنجاب ہاوس میں ن لیگ کا اہم اجلاس ہوا۔ نواز شریف اجلاس میں مطمئن دکھائی دئیے اور انہوں نے ایک لطیفہ سنا کر حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں کو لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ ریس کلب میں ایک چوہدری سگریٹ پر سگریٹ پی رہا تھا اور ادھر ادھر ٹہل رہا تھا۔ قریب کھڑے ایک شخص نے چوہدری کو اس حال میں دیکھا تو خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب آپ سگریٹ پر سگریٹ پی رہے ہیں اور اس طرح چہل قدمی کر رہے ہیں کیا آپ پریشان ہیں۔ چوہدری نے نفی میں جواب دیا تو اس آدمی نے پھر پوچھا کہ کیا یہاں پر آپ کا کوئی گھوڑا دوڑ رہا ہے ،اس پر چوہدری صاحب نے جواب دیا کہ ہاں میرا گھوڑا دوڑ مین شامل ہے۔ اس شخص نے پوچھا کہ آپ کا گھوڑا کون سا ہے؟ چوہدری صاحب نے جوب دیا ”میرا گھوڑا او اے جنے ساریاں نوں اگے لایا ہویا اے“۔ نواز شریف نے جب یہ بات کی تو پورا ہال بے اختیار قہقہوں سے گونج اٹھا۔

نواز شریف کے  پنجابی جملے کا مطلب یہ تھا کہ “میرا گھوڑا وہ ہے جس نے سب گھوڑوں کو آگے لگا رکھا ہے یعنی خود دوڑ میں سب سے پیچھے ہے۔”

وڈیو ملاحظہ فرمائیے:


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).