پرویز مشرف کا پاکستان واپسی پہ غور


ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا، مشاورت کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کو دبئی طلب کر لیا۔

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو صحت کے مسائل ہیں اور اس متعلق وہ امریکی ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر چکے ہیں۔

اختر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے پر ڈسکشن کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).