زیادہ چھٹیاں زیادہ کام کرنے والے دماغ کی ضرورت ہیں


نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغ کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی چھٹیاں ضروری ہونگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس وقت ذہنی تناو سب سے بڑی دماغی بیماری بن چکی ہے۔جس کے شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہے۔

ذہنی تناو سے بچنے کے لئے پرسکون نیند ضروری ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند سے دراصل دماغ کی صفائی ہوتی ہے،اس کے علاوہ تناو سے بچنے کے لئے خود کو ایک خاص مقام سے باہر لے کر جانا،ورزش کرنا،کتابیں پڑھنا اور ایسے کام کرنا جو آپ کو پسند ہوں وہ ضروری ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق آج ایک فرد جو معلومات حاصل کررہا ہوتا ہے وہ تیس سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ انسانی دماغ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کسی ایک چیز پر فوکس کرسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کو جتنا زیادہ اور تیزی کے ساتھ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی زیادہ چھٹیوں کی ضرروت بھی ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).