پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب


دبئی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کو منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں پاکستان اور غیر ملکی فنکاروں نے حصہ لیا۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عابدہ پروین، جیسن ڈیرولو، شہزاد رائے اور کئی دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔

اس تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کے درمیان پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کو میدان پر بلایا گیا، اور یہ سلسلہ پی ایس ایل کا پہلی بار حصہ بننے والی ٹیم ملتان سطانز کی آمد کے ساتھ ہوا۔

تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان میں موجود شائقین کی جانب ہاتھ ہلائے اور سیلفیاں بناتے رہے۔

افتتاحی تقریب کا اختتام آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔

اس تقریب کے بعد پاکستان سپر لیگ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور اس لیگ کا پہلی مرتبہ حصہ بننے والی ملتان سطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔

پی ایس ایل میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے بارے میں مزید پڑھیے

پی ایس ایل 3 کے باصلاحیت نوجوان پاکستانی کرکٹرز

پی ایس ایل: غیرملکی کرکٹرز میں کون دھاک بٹھائے گا؟

پاکستان سپر لیگ میں کون سی ٹیم کتنی مضبوط؟

پی ایس ایل کے کوچز، کون کتنا تجربہ کار؟

سرطان کے مریض بچے پی ایس ایل دیکھنے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے زیادہ تر میچ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جا رہے ہیں۔

دبئی میں 18 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ شارجہ 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ لاہور میں ناک آؤٹ مرحلے کے دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp