خواتین کو بااختیاربنانے میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے کہیں آگے ہے؛ عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جارہی ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے جنگلات کی رائلٹی میں پہلی بار خواتین کو بھی حصے دار بنایا ہے اور اس کا آغاز ضلع چترال سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات پر پختونخوا حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے کہیں آگے ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جارہی ہےاور چترال سے اس کا آغاز کیاگیا ہے۔‘‘ یہ رائلٹی عنقریب مالاکنڈ کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چترال کے سب ڈویژن میں صرف مردوں کو جنگلات کی رائلٹی میں حصہ دیاجاتا تھا لیکن اب خواتین کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع چترال میں انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور مقامی حکومتوں کی خواتین کونسلرز کے درمیان اجلاس بھی منعقد ہوچکے ہیں جن میں خواتین کو رائلٹی میں  حصہ دار بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیاگیا تھا۔

بشکریہ؛ ایکسپریس نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).