کراچی میں مذہب اور مسلک کی بنیاد پر ووٹ


پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گذشتہ انتخابات سے قبل لسانی فسادات کے شکار رہا، جس کے اثرات شہر کی سیاست پر بھی مرتب ہوئے، شہر میں آپریشن اور سیاسی تبدیلیوں کے بعد یہ اثر اب زائل ہوگیا ہے تاہم حالیہ انتخابات میں مذہب اور مسلک کی بنیاد پر سیاست کے رجحان نے فروغ پایا ہے کئی جماعتیں اس بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہیں۔

اسی کی عکاسی مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی ان تصاویر میں ہو رہی ہے۔

کراچی

عامر لیاقت اس سے قبل ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے بعد میں مملکتی وزیر کے عہدے پر فائز رہے، ایک ٹی وی شو میں احمدی کمیونٹی کے بارے میں ان کے ریمارکس پر انہیں ایم کیو ایم سے فارغ کیا گیا، جس کے بعد وہ مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان رہے، حال میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

کراچی

جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں شریک ہے، جماعت اسلامی نے گذشتہ انتخابات کے پولنگ کے دن بائیکاٹ کردیا تھا، رواں سال ایم ایم اے کو فعال بنایا گیا جس میں جماعت اسلامی کے علاوہ جمعیت علما اسلام، جمیعت علما پاکستان اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

کراچی

بلال قادری سنی تحریک کے بانی سلیم قادری کے بیٹے ہیں تاہم انہوں نے سنی تحریک سے الگ اپنی شناخت رکھی اور بعد میں تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ان کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ہے۔

کراچی

پاکستان راہ حق پارٹی کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر اثر جماعت ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں اس جماعت کے امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابات میں کئی غیر معروف جماعتیں مذہب جماعتوں کے مقبول نعروں کے ساتھ انتخابات میں شریک ہیں، زیادہ تر جماعتیں بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھتی ہیں۔

محمد علی زیدی

علی زیدی تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ہیں۔ وہ اس سے قبل صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے لیے چندہ اکٹھا کرنے میں بھی ان کا اہم کردار رہتا ہے۔

_


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32187 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp