ٹروڈو کے ’بالی وڈ ملبوسات‘ کے چرچے


کینیڈا

جب روایتی انڈین ملبوسات کی بات کریں تو شاید ہی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جیسا کوئی شوقین ہوگا۔

جسٹن ٹروڈو انڈین کے لیے انڈین ملبوسات نئے نہیں ہیں، وہ دیوالی کی سرکاری تقریبات میں ایسے ملبوسات کا استعمال کرتے رہے ہیں اور گذشتہ سال اس تہوار میں انھوں نے خاص بالی وڈ انداز کا لباس زیب تن کیا تھا۔

ایک جانب ان کی سیاہ شیروانی پر چاندی کے ڈیزائن کا ذکر کیا جارہا ہے تو دوسری جانب گذشتہ کئی دنوں سے انڈیا میں ان کو ملنے والا ردعمل اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

https://twitter.com/JustinTrudeau/status/920110491111792640

جسٹن ٹروڈو 17 فروری کو انڈیا کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور اس وقت سے اپنے خاندان کے ہمراہ روایتی انڈین ملبوسات میں ان کی سلسلہ وار تصاویر سامنے آئی ہیں۔

ایک ہفتے پر محیط اس دورے میں صرف ایک دن وہ سرکاری طور پر ملاقاتیں کریں گے اور اس پر کینیڈا میں کچھ اعتراض بھی ہوا ہے۔ قدامت پسند رکن پارلیمان پیئر پوئلیور نے انھیں ’ایک اور شاندار چھٹیوں‘ کی مبارک باد دی تھی۔

لیکن انڈین شہری ایک بالکل ہی مختلف پہلو پر توجہ دے رہے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ان کے لباس کچھ زیادہ بھڑکیلے ہیں۔

اس دورے پر اب تک یہ کینیڈین حکمران خاندان کم از کم تین بار روایتی انڈین ملبوسات پہن چکا ہے۔

اسی بارے میں!

کیا یہ تاریخ کا سب سے طویل سرکاری دورہ ہے؟

کیا انڈیا جسٹن ٹروڈو کو نظر انداز کر رہا ہے؟

خالصتان کا مسئلہ اب کیوں اٹھ رہا ہے؟

مشرقی رنگ میں ڈوبے کینیڈا کے وزیراعظم

پہلی بار جب وہ گجرات میں مہاتما گاندھی کی رہائش سبرمتی آشرم گئے جہاں اس خاندان نے رنگ برنگے کُرتے اور گلے میں پھولوں کے ہار لٹکائے، اور روایتی چرخے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس کے بعد اکشردم مندر گئے جہاں انھوں نے مضطرب انڈینز متولیوں کے ساتھ مزید تصاویر بنوائیں۔

کینیڈا

انڈین ذرائع ابلاغ نے ان کے خاندان کی تصاویر 'شاندار' انڈین ملبوسات کے ساتھ شہ سرخیوں میں پیش کیں، جیسا کہ 'ٹروڈو کا تفریحی سفر'

امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرتے ہوئے انھوں نے نستباً سادہ لباس پہنا۔ اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے سفید شیروانی پہنی جس پر سنہری دھاگے کا کام تھا جبکہ خاندان کے دیگر افراد نے سنہری رنگ سے مزین ملبوسات زیب تن کیے۔

انھوں نے جب پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ سے ملاقات کی تو اپنا سر جھکا اور ہاتھ جوڑ کر تصاویر بنوائیں اور اس موقع پر وزیراعلیٰ کا لباس واضح طور پر ان کے مقابلے کا نہ تھا۔

اس موقع پر کچھ لوگوں نے اس جانب توجہ دینا شروع کی اور جموں اور کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت لوگوں نے اس بارے میں اظہار خیال کیا۔

https://twitter.com/OmarAbdullah/status/966218016286441472

ٹروڈو خاندان نے ممبئی میں کئی بالی وڈ ستاروں سے ملاقات کی ور اس موقع پر انھوں نے ایک بھاری کام والی شیروانی پہنی، جیسی کسی بالی وڈ فلم میں کوئی دولہا ہی پہن سکتا ہے۔ ان کی اہلیہ نے کڑاہی والی ساڑھی پہنی اور بچوں نے بھی ایسا ہی لباس پہنا جسے انڈین شادیوں کا لباس کہا جا سکتا ہے۔

یہ ملبوسات سب سے مختلف تھے کیوںکہ ان کے اردگرد بالی وڈ ستاروں کا لباس سادہ سیاہ سوٹس پر مشتمل تھا، اور شاید ٹروڈو کے ملبوسات کے انتخاب کا الزام بھی بالی وڈ پر جاتا ہے۔

اور سوشل میڈیا بھی اس موقع پر خاموش نہیں رہ سکا۔

https://twitter.com/DilliDurAst/status/966413246277267456

https://twitter.com/KirstyDuncanMP/status/965647345298833408

تاحال جسٹن ٹروڈو کا انڈین دورہ تنقید سے بے مزا نہیں ہوا ہے اور ان کے دفتر نے انڈین حکومت کی جانب سے انھیں ‘نظرانداز’ کرنے کی خبروں کو مسترد کیا ہے اور سرکاری خرچ پر ‘چھٹی’ منانے کے الزامات کو بھی رد کیا ہے۔

لیکن طنزیہ یا بغیر طنزیہ طور پر انھوں نے انڈین شہریوں کو حیران ہونے کا خاصا موقع فراہم کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp