افغانستان کے مختلف حصوں میں حملے، 25 فوجی ہلاک


کابل

افغانستان میں حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کی جانب سے کیے جانے والے یکے بعد دیگرے حملوں میں اب تک کم از کم 25 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 22 فوجی جبکہ دارالحکومت کابل میں ایک خود کش بمار نے سخت حفاظتی حصار میں گھرے علاقے میں خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے ہیڈکوارٹر کے پاس ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے ہلمند میں شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایک فوجی چوکی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

’کابل میں حملوں کے پیچھے مقصد بغاوت شروع کرانا ہے‘

‘کابل میں خودکش حملے میں ایمبولینس استعمال ہوئی’، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی

کابل: انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر حملہ، 14 شہری ہلاک

کابل: فوجی اڈے پر حملے میں 11 اہلکار ہلاک

افغانستان کی وزراتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے خبر رساں روئٹرز کو بتایا ‘طالبان نے بڑی تعداد میں فوجی چوکی پر حملہ کیا جس میں ہمارے 18 فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔’

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے افغانستان بھر میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

گذشتہ ماہ کابل میں ہونے والے ایک حملے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل حملہ آوروں نے شہر کے ایک اہم ہوٹل پر حملے میں چار امریکیوں سمیت 20 افراد کو ہلا کردا تھا۔

افغانستان میں طالبان کے علاوہ خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp