احکامات نہ ماننے والے سول سرونٹس سے کوئی ہمدردی نہیں؛ چیف جسٹس


سپریم کورٹ نے عدالتی حکم نے کی تعمیل نہ کرنے پر سیکرٹری سروسز سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ عدالتی احکامات نہ ماننے والے سول سرونٹس سے کوئی ہمدردی نہیں ، عدالتی حکم پر کیوں عمل نہیں کیا گیا ، 15 روز کے لئے جیل بھیجا تو سبق سیکھ جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے جمعہ کو سندھ مینجمنٹ پروفیشنل سروس رولز کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیکرٹری سروسز سے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا،چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کی آپ نے تعمیل نہیں کی۔

بشکریہ؛ جنگ نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).