جاوید شیخ کا ناکام بوسہ اور ان کی زندہ دلی


گزشتہ چند روز سے پاکستانی لکس سٹائل ایوارڈز میں جاوید شیخ کی ماہرہ خان کا ناکام بوسہ لینے کی کوشش سے متعلق ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور ٹرولز ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرہ خان اپنا موقف بھی دیدیا لیکن صارفین کہاں باز آنے والے ہیں جو اپنی ہی دھن میں مگن ہیں اور اسے جاوید شیخ کیلئے شرمندگی کا باعث بنانے پر تلے ہوئے ہیں مگر جاوید شیخ نے ایک ایسی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان ’ٹرولز‘ کو جواب دیدیا ہے کہ سوشل میڈیا پرہنسی کا طوفان برپا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاوید شیخ، فیصل قریشی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جرجیس سیجا کی تصویر شیئر ہوئی ہے جس میں سب نے اپنے ہونٹوں سے ’پاﺅٹ‘ بنا رکھا ہے جیسا کہ جاوید شیخ نے لکس سٹائل ایوارڈز میں ماہرہ خان کا بوسہ لینے کیلئے بنایا تھا۔ اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی ایک مرتبہ پھر تبصرے کرنے میں مصروف ہے۔

اس تصویر پر صارفین مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں اور زیادہ تر افراد کا یہی کہنا ہے کہ جاوید شیخ ایک لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ لیجنڈ ہی رہیں گے۔

ایک صارف نے تصویر کو کیوٹ قرار دیا

ایک اور صارف نے کہا ”ہاں! وہ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے“

ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے اسے کیوٹ قرار دیا

ایک صارف نے لکھا ”ایک پپی اِدھر، ایک پپی اُدھر۔۔۔“

ایک اور صارف نے لکھا ”مرد قاتلانہ پاﺅٹس کیساتھ“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).