سری دیوی بالی وڈ کو غمزدہ کر گئیں


سری دیوی

انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت پر سوشل میڈیا میں دکھ، افسوس اور غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی چیزیں ٹرینڈ کر رہی ہیں جن میں 'سری دیوی'، 'آر آئی پی سری دیوی'، 'چاندنی'، 'صدمہ'، 'مسٹر انڈیا'، 'انگلش ونگلش' وغیرہ شامل ہیں۔

اداکار عامر خان نے ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ سری دیوی کی بے وقت موت سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: میں ان کے کام کا ہمیشہ فین رہا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ہمیشہ ان کے باوقار انداز کا مداح رہا ہوں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور میں ان کے لاکھوں مداح کے غم میں شریک ہوں۔ میڈم، ہم آپ کو ہمیشہ محبت اور احترام کے ساتھ یاد کریں گے۔’

https://twitter.com/aamir_khan/status/967623684507672576

سری دیوی کے بارے میں مزید پڑھیے

اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

16 واں ساون سے مام تک

‘سری دیوی کے گیت پر رقص کرنا خودکشی کے برابر’

سری دیوی فلموں کی کم بیک کوئن

‘ہم جھاڑیوں کے پیچھے کپڑے بدلا کرتے تھے’

اداکار ارشد وارسی نے لکھا: ‘یہ بہت اچانک اور غیر متوقع ہے۔ سری دیوی نہیں رہیں، یہ بات جھوٹ لگتی ہے۔ ابھی وہ کتنی جوان تھیں اور ان کا ابھی بہت ہنر سامنے آنا باقی تھا۔ ریسٹ ان پیس سری دیوی۔’

سری دیوی اور انیل کپور

سری دیوی نے جیتیندر اور انیل کپور کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی ہے

اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے لکھا: ‘اس پر یقین نہیں ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ریسٹ ان پیس سری دیوی۔ آپ سب سے زیادہ خوبصورت تھیں۔ خدا بونی انکل، جھانوی، خوشی اور اہل خانہ کو حوصلہ عطا کرے۔’

اداکار کمل ہاسن نے لکھا: ‘سری دیوی کو ان کے عنفوان شباب سے پرشکوہ خاتون تک بنتے دیکھا ہے۔ ان کا سٹارڈم ان کے شایان شان تھا۔ ان کے ساتھ کئی یادیں ہیں اور آخری بار جب ان سے ملا تھا وہ بھی ذہن میں موجود ہے۔ فلم صدمہ کی لوری کانوں میں گونج رہی ہے۔ ہم انھیں بہت مس کریں گے۔’

https://twitter.com/TheShilpaShetty/status/967582474367881217

شلپا شیٹی نے اپنے ساتھ سری دیوی کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: میں صدمے کی حالت میں ہوں اور اس دلدوز خبر سے نہیں نکل پا رہی ہوں۔ ہم آپ کو بہت مس کریں گے۔

اداکار امیتابھ بچن نے لکھا: ‘نہ جانے کیوں عجیب گھبراہٹ ہو رہی ہے۔’

سری دیوی

ہدایت کار شیکھر کپور نے ٹویٹ کیا: 'سری دیوی۔۔۔ جا چکی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک عہد ختم ہو گيا۔ زندگی نے نیا باب کھول لیا۔ ایک خوبصورت کہانی ابھی ختم ہوئی ہے۔ ایک حیرت انگیز روح ہمارے ساتھ محبت، یادیں اور شدید غم دے کر چلی گئی۔'

https://twitter.com/shekharkapur/status/967596733176967168

اداکارہ جوہی چاولہ نے لکھا: ‘میری سدا بہار فلم چاندنی، چالباز، مسر انڈیا اور لمحے ہے۔۔۔ میں اپنی پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کو دیکھا کرتی تھی۔ انھوں نے مسحور کردیا۔۔۔ کیوٹ، گڑیا کی طرح، سیکسی، فنی اور جو کہیں وہ سب تھیں۔ پردہ سیمیں پر ایک جادو تھیں۔’

اداکارہ سوہا علی خان نے لکھا: ‘سری دیوی جی کی موت کا سن کر صدمے اور بہت داس ہوں۔ وہ ابھی بہت جوان اور زندگی سے پر تھیں۔۔۔’

سری دیوی

فرح خان نے لکھا: 'روشن ترین سٹار چلی گئیں۔'

کاجول نے لکھا: ‘صدمے میں سن ہو گئی۔ ابھی بھی ان کا ہنسنا باتیں کرنا نظروں کے سامنے ہے۔ ناقابل یقین ہے۔ ایک با صلاحیت اداکارہ، اپنے آپ میں ایک ادارہ، ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ ان کا جانا بہت بڑا نقصان ہے۔’

اداکار رجنی کانت نے لکھا: ‘میں صدمے میں اور بہت پریشان ہوں۔ میں نے ایک پیارا دوست کھو دیا اور انڈسٹری نے ایک حقیقی لیجنڈ۔۔۔’

https://twitter.com/TheFarahKhan/status/967592664370642944

اداکارہ پریتی زنٹا نے لکھا: ‘زندگی اس قدر کمزور اور ناقابل یقین ہے۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔’

https://twitter.com/KajolAtUN/status/967590642644848640

اداکار انوپم کھیر نے لکھا: ‘صدمے میں ہوں، ہل کر رہ گیا ہوں، ایک برا خواب دیکھ رہا ہوں۔ سری دیوی نہیں رہیں؟ یہ بہت المناک ہے۔ وہ آج تک کی انتہائی شاندار، باوقار اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ وہ انڈین سینیما کی کوئن تھی۔ ایک اچھی دوست۔ میں نے ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ ان کے ساتھ بہت سی حیرت انگیز یادیں ہیں۔’

https://twitter.com/superstarrajini/status/967587334878146560

سری دیوی کو پدم شری کے ایوارڈ کے علاوہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ انھیں دس بار بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

انھوں نے ہندی کی 70 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی جبکہ اس سے زیادہ تیلگو اور تمل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سری دیوی اور جیتیندر

سری دیوی اور جیتیندر کی جوڑی ایک زمانے میں کامیاب ترین جوڑی تصور کی جاتی تھی

ان کی ایک سنہ 1986 میں صرف ہندی میں دس فلمیں ریلیز ہوئیں۔ انھوں نے ایک سال میں ایک درجن سے بھی زیادہ فلموں میں اداکاری کی تھی۔

اداکار اکشے کمار نے لکھا: ‘سری دیوی کی بے وقت موت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔۔۔’

https://twitter.com/MadhuriDixit/status/967607440828190721

اداکارہ مادھری دیکشت نے لکھا: ‘جاگی تو سری دیوی کی موت کی خبر ملی۔ اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت۔ دنیا نے ایک انتہائی با صلاحیت شخصیت کو کھو دیا ہے جنھوں نے فلم میں بڑی وراثت چھوڑی ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp