قطر ائیر ویز کے اے ’1000-350‘ میں نیا کیا ہے؟


فضائی کمپنیاں مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نت نئی سہولیات متعارف کرواتی رہتی ہے اور اب قطر ایئرویز نے ایسا جدید جہاز اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا ہے کہ سفر جتنا بھی طویل ہو مسافروں کو کبھی تھکن نہیں ہو گی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز کے لیے یہ نیا طیارہ ایئربس نے تیار کیا ہے جس کا نام اے ’1000-350‘ہے۔ اس طیارے میں رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں کا ایک نظام اور ایسے ایئرفلٹرز نصب کیے گئے ہیں جو مسافروں کو تھکن کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔


یہ ہاسپٹل گریڈ ایئرفلٹر ہر دو سے تین منٹ بعد کیبن کے اندر کی ہوا کو تبدیل کر دیا کریں گے۔ اس کے علاوہ طیارے کی بلندی بھی تمام طیاروں سے کم رکھی گئی ہے جو 6ہزار فٹ ہے۔اس کی تمام سیٹیں ونڈوز کی سیدھ میں لگائی گئی ہیں اور ونڈوسیٹ پر بیٹھنے والا ہر مسافر باآسانی بیرونی مناظر سے لطف اندوز ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ اس میں نئے ’کیو سوٹ‘ بھی بنائے گئے ہیں۔

یہ ایسی سیٹیں ہیں جنہیں مسافر بوقت ضرورت کیبن کی شکل میں بھی ڈھال سکتے ہیں جس سے یہ ڈبل بیڈ بن جائے گا اور اس کے چاروں طرف دیوار کھڑی ہو جائے گی جس سے مسافر ساتھی مسافروں کی نظروں سے اوجھل ہو کر بہترین طریقے سے آرام کر سکیں گے۔ ایئربس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس طیارے کی اکانومی کلاس میں بھی مسافروں کو بیٹھنے کے لیے زیادہ جگہ میسر ہو گی اور اس میں بھی ہر ونڈو سیٹ کھڑکی کی بالکل سیدھ میں نصب کی گئی ہے۔قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو اکبر البکر کا کہنا تھا کہ ”قطر ایئرویز ہمیشہ اپنے کسٹمر کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قطر ایئرویز دنیا کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے A350-1000 طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).