پاناما لیکس کے لئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیا جائے گا: وزیر اعظم


\"nawaz وزیراعظمنواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے حکم دے دیا ہے۔ ہر روز تماشا لگانے والے اب کمیشن کے سامنے جا کر الزامات ثابت کریں۔ کمیشن ثابت کرے گا کہ الزامات میں کتنی صداقت ہے۔ وزیراعظم نے  اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں پہلی بار ذاتی حوالے سے کچھ کہنے کے لیے قوم کے سامنے حاضر ہوں کیونکہ ایک بار پھر کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 25 سال سے دہرائے جانے والے الزامات کو ایک بار پھر میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے۔ میں ان تازہ الزمات کی سیاست کو خوب سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ملک میں کمائیں تو تنقید اور باہر کاروبار چلائیں تو الزامات لگتے ہیں۔ میں یا میرے خاندان نے قومی امانت میں خیانت نہیں کی اور کبھی ٹیکس کا ایک پیسہ بھی معاف نہیں کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سالہا سال تک یکطرفہ احتساب کے پل صراط پر چلتے رہے لیکن کسی بھی عدالت میں ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا جو اس تمام معاملے کی تحقیقات کرے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments