سری دیوی کی زندگی کا آخری ویڈیو کلپ


سپراسٹارسری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں ان کے مداح ان کے انتقال کی خبر پریقین نہیں کرپارہے ہیں جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ۔

اداکارہ کا انتقال دبئی میں ہوا جہاں وہ شوہر کے بھانجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ 3 روز قبل ہونے والی شادی میں بھی سری دیوی حسین لگ رہی تھیں جب کہ اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).