آنگن ٹیڑھا؛ پی ٹی وی کے سنہرے دور کا ایک یادگار ڈرامہ (ویڈیو لنک)


آنگن ٹیڑھا ایک طنز و مزاح سے بھرپور  پاکستانی ڈراما تھا جو پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر 1980ء کی دہائی میں پیش کیا گیا۔ اس میں سلیم ناصر، شکیل، ارشد محمود، دردانہ بٹ اور بشریٰ انصاری نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس کی ہدایات فاروق قیصر نے دیں اور انور مقصود نے اسے لکھا تھا۔

پلاٹ اور اہم موضوعات

ڈراما معاشرے کے کئی مسائل پر مشتمل کہانیاں پر مبنی تھا اور اس میں پاکستانی انتخابی نظام اور مارشل لا پر بلا واسطہ تنقید کی گئی تھی۔ اس میں پاکستان کے چوٹی کے مزاحیہ و سنجیدہ اداکاروں نے بطور مہمان اداکار شرکت کی جن میں لہری، معین اختر اور محمود علی وغیرہ۔

اہم کردار

  • محبوب احمد، ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم، شکیل (کمال یوسف) نے کردار ادا کیا۔
  • جہان آرا بیگم، محبوب احمد کی بیوی، بشریٰ انصاری
  • اکبر، سلیم ناصر، محبوب احمد اور جہان آرا بیگم کی گھریلو مدد کرتا ہے، پہلے ایک کلاسیکی رقاص تھا
  • چوہدری صاحب، محبوب احمد کا پڑوسی، ارشد محمود نے ادا کیا
  • سلطانہ صاحبہ، چوہدری صاحب کی بہن، دردانہ بٹ نے ادا کیا

مہمان اداکار

  • معین اختر
  • لہری
  • عالمگیر (پاپ گلوکار)
  • محمود علی
  • انور مقصود
  • قاضی واجد
  • عذرا شیروانی
  • محمد یوسف
  • سلطانہ طفر
  • لطیف کپاڈیا
  • آصف رضا میر

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).