آصف ہاشمی دبئی سے گرفتار


\"asifپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔
آصف ہاشمی پر ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) لاہور کو اربوں کی زمین سستے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔آصف ہاشمی کو دبئی پولیس نے گرفتار کرکے انٹرپول کے حوالے کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ایف آئی اے نے آصف ہاشمی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو تفصیلات بھیجی تھیں، جبکہ ان پر ڈی ایچ اے کے ساتھ زمین کے معاملے میں خورد برد کے علاوہ کئی دیگر کیسز قائم ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے زمین کے سودے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز 2 سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈی ایچ اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے موضع موتہ سنگھ والا اور موضع لدھڑ (جہاں ڈی ایچ اے فیز سکس قائم کیا گیا) کے مقام پر 843 کنال زمین حاصل کی، جس کے سودے میں آصف ہاشمی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کو مالی فائدہ پہنچایا۔
قبل ازیں آصف ہاشمی نے اپنے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، اس لیے ان کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لیے جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments