پاک افغان سرحد سے افغان انٹیلی جنس افسر گرفتار


afghanایف سی اہلکاروں نے چمن کے قریب سرحدی علاقے سے افغان انٹیلی جنس افسر گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے شہیدان بو غرہ میں کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس ادارے کے افسر گرفتار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول ، گولیاں اور وائر لیس سیٹ برآمد کرلیا۔ سکیورٹی حکام نے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جہاں اس نے تفتیش کے دوران چمن ہی میں ایک کپاو¿نڈ کی نشان دہی کی۔ ایف سی نے اس کمپاو¿نڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان انٹیلی جنس آفیسر مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور اس کی نشان دہی پر کمپاو¿نڈ سے 21 کلوگرام بارودی مواد، بم بنانے کے مختلف آلات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ بھی بلوچستان سے بھارتی ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کئے تھے۔


Comments

FB Login Required - comments