آج کے اجتماع نے پیغام دیا ہے کہ پاکستانی عریانی اور فحاشی سے نفرت کرتے ہیں؛ مولانا فضل الرحمن


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو دینی و سیاسی قوت تسلیم کیا جارہا ہے، اسلام کو ختم کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے۔

پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج کے اجتماع نے پیغام دیا ہے کہ پاکستانی عریانی اور فحاشی سے نفرت کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان جمہوری ملک ہے،پاکستان اس کےعوام کاہےاور وہ جے یو آئی کے کردار سے واقف ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نےکہاکہ ہمارےساتھ پاکستان کاوہ طبقہ ہےجوپاکستان کے لیے غیرت وحمیت رکھتاہے، سیاستدانوں، بیوروکریسی کوبتاناچاہتاں کہ اسلام کوختم کرنامغرب کاایجنڈاہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارےنوجوان تدبرکےساتھ آگےبڑھ رہے ہیں،آج جب امریکاخون پھیلارہاہےتب پاکستان میں اس کی سازش کوناکام بنایاجارہاہے۔

 بشکریہ؛ روزنامہ جنگ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).