جنازوں میں بن ٹھن کر کون جاتا ہے؟ سری دیوی کی تعزیت میں شامل فنکاروں پر کڑی تنقید


بھارتی معروف اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کر دی گئی جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے تمام ستاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کیلئے بھارتی پولیس کو ایک خصوصی پلان بھی تشکیل دینا پڑا اور سیکیورٹی کا انتظام بھی انتہائی سخت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اور اداکارائیں جہاں بھی جاتی ہیں میڈیا ان کے ساتھ ساتھ رہتا ہے اور اگر کہیں وہ میڈیا سے نظریں چرا کر پہنچ بھی جائیں تو پاپا رازی فوٹوگرافروں کی پکڑ میں آ جاتی ہیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو جاتی ہیں جس کے بعد انہیں صفائیاں تک دینا پڑتی ہیں۔

تاہم میڈیا ہی کے باعث انہیں ذرا سج دھج کر رہنا پڑتاہے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ ان کی مجبوری ہے تو غلط نہ ہو گا اور ایسا ہی کچھ سری دیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی پر بھی دیکھنے میں آیا جہاں تمام بالی ووڈ ستارے سج دھج کر پہنچے۔

اسے غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے اور کچھ سوشل میڈیا صارفین تو اس پر غصے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ کسی کی موت پر اتنا سج دھج کر جانے کا کیا مقصد ہے ۔

بھارتی شہری کسی بھی شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے سفید رنگ کا لباس زیب تن کرتے ہیں جسے سادگی کی علامت سمجھا جاتاہے لیکن اس میں بھی اب فیشن نے ڈیرہ ڈال لیا ہے جس کی تصویری جھلکیاں آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

اس تصویر میں جان ابراہم ، ایشوریا رائے ،ششمیتا سین اور انیل کپور کے بھائی دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس اہلکار سیکیورٹی میں شارخ خان کو لے جاتے ہوئے

اس تصویر میں روینا ٹنڈن کالے رنگ کا سوٹ پہن کر سری دیوی کی آخری روسومات میں شرکت کیلئے آئیں جبکہ عمومی طور پر بھارت میں سفید رنگ کا لباس پہن کر اظہار تعزیت کیلئے جایا جاتاہے۔

اس تصویر میں جیا بچن اور جیکولین فرنینڈس دکھائی دے رہی ہیں جو کہ کافی سج دھج کر پہنچی ہیں۔

اس تصویر میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کریم رنگ کے لباس میں آ رہی ہیں جبکہ انہوں نے کالا چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اجے دیوگن اپنی اہلیہ اور اداکارہ کاجول کے ساتھ چلتے ہوئے آخری رسومات میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں ،اجے دیوگن تو عمومی طور پر اسی طرح کیوزل ہی رہتے ہیں تاہم کاجول نے سفید کرتا پہن رکھا جس کے نیچے انہوں نے نیلے رنگ کی جینز کی پینٹ زیب تن کی ہے۔

 

اس تصویر میں سونم کپور جو کہ آج کل بالی ووڈ پر چھائی ہوئی ہیں وہ شرکت کیلئے آرہی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے کریم رنگ کا کڑھائی والا انتہائی مہنگا سوٹ پہن رکھا ہے جبکہ وہ اپنے ہاتھ میں پانی کی بوتل بھی تھامے ہوئے ہیں۔

اس تصویر میں ملائکہ اروڑا ،جان ابراہم  اور ویویک اوبرائے سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ملائکہ اروڑا میک اپ کیے ہوئے ہیں جبکہ ویویک اوبرائے اور جان ابراہیم کالے چشمے لگائے ہوئے ہیں۔

انیل کپور ، ارجن کپور سری دیوی کی میت کے پاس کھڑے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).