انکوائری کمیشن پاناما لیکس کی تحقیقات کرے گا


panamaپاناما لیکس کی تحقیقات جوڈیشل کے بجائے انکوائری کمیشن کرے گا ، وزارت قانون نے تجاویز وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیں ، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ پاناما لیکس پر تحقیقات کیسے ہوں ، قواعد و ضوابط کیا ہوں گے ، وزارت قانون نے سر جوڑے ، اجلاس میں وزیر قانون ، زاہد حامد اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام سے متعلق امور پر غور کیاگیا۔ کمیشن کے لیے قواعد و ضوابط سمیت اہم معاملات پر مشاورت بھی کی گئی۔ کمیشن کے قیام کے لیے ریٹائرڈ ججوں کے ناموں کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزارت قانون نے تجاویز وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیں۔ کمیشن کی تشکیل کے حوالہ سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تاہم وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات جوڈیشل کے بجائے انکوائری کمیشن کرے گا۔ مجوزہ کمیشن کمیشن آف انکوائریز ایکٹ 1956 ءکے تحت وزارت قانون قائم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے معاملے پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں مشاورت بھی ہوئی۔


Comments

FB Login Required - comments