ایم کیو ایم کے بڑے لیڈروں کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی


\"sarfaraz

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے  نے سرفراز مرچنٹ کے دیے گئے شواہد پر قائد ایم کیو ایم اور سینئر رہنما محمد انور کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی۔ دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ جلد وزیر داخلہ کو پیش کر دی جائے گی ۔ ایم کیو ایم کے قائد اور رہنماء محمد انور کے خلاف سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ شواہد پر دونوں افراد کے خلاف چارج شیٹ تیار کی گئی ہے جس میں منی لانڈرنگ ، راء سے تعلقات اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کے الزامات شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے چارج شیٹ اور سرفراز مرچنٹ کے دورہ پاکستان سے متعلق رپورٹ جلد وزیر داخلہ چودھری نثار کو پیش کریں گے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے آئندہ بھی پاکستان آنے اور شواہد کی فراہمی سے متعلق مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments