ٹرمپ کا سٹیل پر ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان، یورپ، چین جواب کے لیے تیار


امریکہ سٹیل

امریکہ سو ممالک سے سٹیل برآمد کرتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جنگیں اچھی چیز ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ تجارت میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے اور اس کے لیے تجارتی جنگ جیتنا آسان ہو گا۔

جمعرات کو انھوں نے کہا تھا کہ سٹیل کی درآمد پر 25 فیصد جبکہ الومینیم کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

کینیڈا، یورپی یونین ، میکسیکو، چین اور برازیل نے کہا ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور الومینیم پردرآمدی ڈیوٹی کے نفاذ سے امریکہ میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا نہیں کیے جا سکیں گے اس کے نتیجے میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹرمپ: امریکہ مزید ’جانبدارانہ تجارت‘ برداشت نہیں کرے گا

جرمنی میں امریکہ سے آزادانہ تجارت کے خلاف مظاہرہ

امریکہ کی جانب سے سٹیل اور الومینیم پر درآمدی ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی خبر سے ایشیا اور یورپ کے بازار حصص میں مندی دیکھی گئی۔..

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/969525362580484098

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تجارتی پالیسیوں نےامریکہ کی سٹیل اور الومینیم انڈسٹری کو تباہ و برباد کر دیا۔

’ہمیں کسی کو اپنے ملک ، اپنی کمپنیوں اور اپنے ورکروں کا فاہدہ نہیں اٹھانے دینا چاہیے۔

امریکہ دنیا کے سو ملکوں سے سٹیل درآمد کرتا ہے اور اس کی سٹیل کی درآمد اپنے ملک سے سٹیل کی برآمد سے چار گنا زیادہ ہے۔

سن دوہزار سے امریکہ کی سٹیل انڈسری متاثر ہوئی ہے اور اس کی سالانہ پیداوار ایک سو بارہ میلن ٹن سے کھٹ کر چھیاسی ملین ٹن رہ گئی ہے۔.

امریکہ کی جانب سے سٹیل اور الومیینم پر درآمدی ڈیوٹی کے اعلان پر کئی ممالک نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

جرمنی سٹیل ملز

اس جیسی یورپی سٹیل ملز امریکی فیصلے سے متاثر ہوں گی

امریکی اعلان سے جاپان کی کار کمپنی ٹویوٹا کے شیئرز میں دو فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹویوٹا نے کہا کہ امریکی فیصلے سے آٹو کی صنعت کو نقںصان ہو گا۔

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی صنعتوں کی حفاظت کےلیے اقدامات کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرے۔

صدر ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے فوراً بعد 1962 کے ایک قانون کے تحت سٹیل کی صنعت کے بارے میں تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ یہ قانون صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو خطرے کے پیش نظر کسی قسم کی درآمد کو روکنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32510 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp