سیلفی میں 30 فیصد بڑی ناک دیکھ کر پلاسٹک سرجری کرانے کا ٹرینڈ


پلاسٹک سرجری کے ماہرین اپنے مریضوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ چہرے میں تبدیلی کرانے کے لئے اپنی سیلفی دیکھ کر فیصلہ مت کریں۔ “مریضوں، لوگوں حتی کہ میرے خاندان کو بھی اس چیز کا علم ہونا چاہیے کہ آپ حقیقتاً ویسے نہیں ہیں جیسے سیلفی میں دکھائی دیتے ہیں”۔ ڈاکٹر بورس پاشکوور نے لکھا۔

طبی جریدے جاما فیشل پلاسٹک سرجری میں شائع شدہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چہرے سے 12 انچ دور سے لی گئی سیلفی میں ناک کا سائز تقریباً 30 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے اور ناک اس سے زیادہ بڑی اور موٹی دکھائی دیتی ہے جتنی حقیقت میں ہوتی ہے۔

ایسی سیلفیاں دیکھ کر خود کو خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اپنا چہرہ بدلوانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پاشکوور نے بتایا۔

سنہ 2018 کے ایک پول کے مطابق جو امیرکن اکیڈمی آف فیشل پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکشن سرجنز کے مطابق 55 فیصد سرجنز نے یہ رپورٹ کیا کہ ان کے پاس ایسے مریض آئے ہیں جو اس لئے کاسمیٹک سرجری کروانا چاہتے ہیں تاکہ وہ تصاویر اور سیلفیوں میں بہتر دکھائی دیں۔ یہ شرح 2017 میں 42 فیصد تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).